عمران خان پر ملک بھر میں پابندی لگانے کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر پورے ملک میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹیریان وائٹ کا اعتراف کرچکا ہے، جو اپنی بیٹی پر جھوٹاحلف نامہ جمع کرائے وہ قوم کی بیٹیوں سےسچ کیسے بولےگا۔

 

 

 

 

تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں، پاکستان کو پولیٹیکل پولرئزیشن کاخطرہ ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی، چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈر شپ کا کام ہے، ملک کو اس وقت لیڈرشپ کی ضرورت ہے، ملک کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان لیڈر ہے یا گیدڑ جو اپنے حفاظت کیلئے دوسروں کو استعمال کرتا ہے، اس نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، نواز شریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا بلکہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے، عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاؤ؟ ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ مجھ پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، مریم نواز چور ہےکہ نعروں کےبعد نکلا کیا؟، ایک پائن ایپل، عمران خان تم جھوٹےثابت ہوئے۔

 

 

 

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی، شہباز شریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں، وہ کہتے ہیں مریم نواز کو انتخابی مہم کی اجازت ہے اور مجھے نہیں، عمران خان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close