پاکستان نے امریکا کو ڈرون حملوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی؟وزارت خارجہ کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے امریکہ کو ڈرون حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

 

 

 

سیکرٹری خارجہ ممتاز بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ کو ڈرون حملوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی ’علاقائی ڈرون مرکز‘ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔امریکہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات میں ’علاقائی ڈرون مرکز‘ کا موضوع زیربحث ہی نہیں آیا۔ممتاز بلوچ نے کہا کہ ”یہ موضوع مذاکرات کے ایجنڈا میں ہی شامل نہیں تھا، چنانچہ اس پر بات ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ “ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے انسداد دہشت گردی سے متعلق مسائل پر بات کرنے کا بہترین موقع تھا کیونکہ دہشت گردی ایک ایسا چیلنج ہے جو اس وقت پوری دنیا کو درپیش ہے۔“سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ”مذاکرات میں جو موضوع زیربحث آئے، ان میں کثیر جہتی فورمز پر باہمی تعاون، سائبر سیکیورٹی، متشدد شدت پسندی کا تدارک و دیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دیگر کئی حوالوں سے صلاحیتوں میں اضافے کا موضوع بھی زیربحث آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close