عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد پولیس کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی خصوصی ہیلی کاپٹر آمد پر اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی کوئی ٹیم آج لاہور روانہ نہیں ہوئی۔ہیلی کاپٹر پر پولیس کے جانے کی خبریں درست نہیں۔اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم پہلے سے لاہور میں موجود ہے۔

بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ لے کر خصوصی ہیلی کاپٹر میں لاہور پہنچ گئی۔جیو نیوز نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم پر ہو گی۔اسلام آباد پولیس ٹیم کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔۔اب سے کچھ دیر قبل خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف خاتون جج زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم نے کی جہاں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردوں گا، عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، وزیرآباد قاتلانہ حملہ کے ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، سابق وزیراعظم کے کچھ سیکورٹی انتظامات ہوتے ہیں، دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم کو سیکورٹی مہیا کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close