اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے پروگرام کے تحت موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کو موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے پروگرام تیار کیا جائے۔ پروگرام کے تحت موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے گئے، وزیرِ اعظم کا اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹے کی فراہمی کا فیصلہ، اسکیم کے تحت اسلام آباد کے دس لاکھ لوگوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ اسی طرح دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔ نگران پنجاب حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے، پنجاب کابینہ نے 53 ارب کے پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی۔ ساٹھ ہزار روپے سے کم آمدن والوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیئے جائیں گے۔ایک شناختی کارڈ پر دس کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت دیئے جائیں گے۔
پنجاب میں ایک کروڑ پچاس لاکھ خاندان مفت آٹا پیکج سے مستفید ہوں گے۔آٹا مخصوص کریانہ اسٹورز اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔ پنجاب میں مفت آٹے کی فراہم کا آغاز پچیس شعبان سے کردیا جائے گا۔ مفت آٹے کا پیکج 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانے بھی مفت آٹا اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے، غیررجسٹرڈ اہل خاندان رجسٹریشن کراکے مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں