لاہور(پی این آئی) علماء کرام نے توشہ خانہ کے مروجہ قانون کو غیر شرعی قرار دےدیا ہے۔ جامعہ نعمیہ کی جانب سے جاری ہونے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ سےکم قیمت پر اشیا خریدنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
حکومتی عہدے پر فائز شخص کو ملا تحفہ ملکیت میں رکھنے پر رسول اللہ ﷺ نے تنبیہ فرمائی ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ احادیث مبارکہ کے مطابق حکومتی عہدیداروں کو ملے تحائف ریاستی خزانے میں جمع ہوں گے، توشہ خانہ اشیا کو کم قیمت پر لینا شرعی لحاظ سے امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔علماء کا کہنا ہے کہ احادیث کی روشنی میں حکومتی عہدوں کو ملنے والے تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں ، ان تحائف کو ملک و قوم پر ہی خرچ کیا جانا چاہیے۔ فتوے میں چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ توشہ خانہ مروجہ قانون تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں۔فتویٰ جاری کرنے والوں میں ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی عمران حنفی، مفتی ندیم قمر، مفتی عارف حسین شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں