لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ توہین الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار کا معاملہ پہلے طے کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کارروائی جاری رکھے، عدالت کمیشن کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرے گی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو فریقین میں سے کوئی بھی چیلنج کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد درخواست گزار عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں