پنجاب اسمبلی کے الیکشن، شاہ محمود قریشی کا بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمودقریشی نے پی پی 217 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے بیٹے کی جانب سے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں۔شاہ محمود قریشی گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے ہار گئے تھے تاہم اس بار انہوں نے پھر سے اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جاری کی تھی جبکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close