ظل شاہ ہلاکت کیس میں مقدمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت سے ریلیف کے لیا

لاہور (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں غلط بیانی کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔۔۔۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ31 مارچ تک ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہ کیا جائے۔۔۔۔عدالت نے یاسمین راشد کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور ایک لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج کنیز فاطمہ نے یاسمین راشد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close