توشہ خانہ کیس، عمران خان کو گرفتار کر کے 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیے آج طلب کیا تھا، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا۔۔۔۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہےکہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے،

ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشنز دائر کی ہیں، عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔ تاہم عدالت نے عمران خان کے وکیل کا موقف مسترد کر کے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردیے ہیں، عدالت نے عمران خان کو 18 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close