ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو مریم نواز پر الزام کی شکایت پر طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا ہے ۔۔۔۔ فواد چوہدری کو ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر طلب کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے توشہ خانے سے مریم نواز نے قیمتی گھڑی لی تھی ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو 17 مارچ کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو اسلام آباد کے رہائشی راجہ محمد ہارون کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔

۔۔۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ فواد چوہدری نے مریم نواز پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔۔۔فواد چوہدری نے 12 مارچ کی رات اشتعال انگیز اور جھوٹا ٹوئٹ کیا، ٹوئٹ سے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، ٹوئٹ کے ذریعے مریم نواز کے خلاف عوام کو اشتعال دلایا گیا۔۔۔۔ درخواست میں شہری کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری ہوچکا، اس میں مریم نواز کےگھڑی لینےکا کوئی ذکر نہیں، دھمکی آمیز اور قانون کے منافی ٹویٹ پر فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close