کراچی (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو 2 روزی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔۔ سندھ اسمبلی کے رکن ارسلان تاج کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔۔۔۔پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، مزکورہ حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے۔۔۔۔
ارسلان تاج نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، ہم گھبرانے والے نہیں۔ کچھ بھی ہو جائے ہم عمران خان کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔ جب ان سے تشدد کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ارسلان تاج نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں