ڈی جی نیب لاہور کے منصب پر نئی تقرری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نجیب احمد نے امجد مجید اولکھ کو ڈی جی نیب لاہور مقرر کر دیا ہے۔۔۔ امجد مجید اولکھ کی بطور ڈی جی نیب لاہور نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر امجد مجید اولکھ کو فوری ڈی جی نیب لاہور کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز حسین کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close