خیبرپختونخوا فنڈز کی کمی، پبلشرز نے سرکاری سکولوں کی کتابوں کی پرنٹنگ روک دی

پشاور (پی این آئی) پبلشرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ادائیگی نہ ہونے پر تعلیمی سال 2023 کی درسی کتب کی چھپائی روک دی ہے ۔۔۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے کتابوں کی چھپائی کے لیے پبلشرز کو 10 ارب روپے دینے ہیں جس کی عدم ادائیگی پر پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک ارب روپے جاری کیے ہیں لیکن باقی فنڈز دستیاب نہیں جب کہ پبلشرز نے 50 فیصد پیشگی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ خزانہ کو فنڈز کی کمی سے آگاہ کردیا گیا ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث سرکاری اسکولز کے لیے کتابوں کی فراہمی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close