اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے پنجاب کے انتخابات میں ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کی درخواست کی گئی ہے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 50 اور 51 کے تحت درخواست کی گئی ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا گیا ہے۔۔۔۔ میاں اسلم اقبال نے خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کروایا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں