پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، سابق وزیر اعظم نے اصل مسئلے کی نشاندہی کر دی

کراچی (آئی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اداروں کے سربراہان کی بھی ذمہ داری ہے کہ آئین کی پاسداری کرائیں، ہم سود کی ادائیگیوں کیلئے قرضے لیتے ہیں، صوبوں میں بھی احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے،کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا آئین 50سال کا ہونے والا ہے، آئین کی کونسی شق ہے جو ہم نے نہیں توڑی ہوئی،

ملک کا صدر مجھے کہتا ہے استعفی دے دو، ضرورت ہے کہ ملکی مسائل بھی حل کریں اور ریفارمز بھی کریں، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل کے حل کی ابتدا آئین سے کی جانی چاہیے، 1973کے آئین کے تحت 10الیکشن ہوئے اور سب چوری ہوئے، پارلیمان میں حکومت کیلئے قانون سازی کی جاتی ہے، ملکی معیشت سیاست کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اب مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا، سیاست سے نفرت کو ختم کر کے ملک کو چلا سکتے ہیں، سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر الزامات لگانا بند کرنا ہوں گے، آئین کا احترام کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، بجلی اور گیس صوبوں کے حوالے کر دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close