نواز شریف نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا؟ تفصیلات جاری

لاہور(پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کا گزشتہ 21 سال کا ریکارڈ ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے، جس میں جنرل مشرف، نواز شریف ، آصف علی زرداری ، عمران خان، شاہد خاقان عباسی ، سمیت دیگروزرائے اعظم ،سربراہان مملکت ، وزراء اور سرکاری افسران کو موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونےو الے ریکارڈ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازنے2008 میں توشہ خانہ سے42 لاکھ 55 ہزار کی مرسیڈیز گاڑی6لاکھ 36 ہزارروپے میں حاصل کی، سابق وزیراعظم نے 43ہزار مالیت کا گلاس سیٹ اور کارپٹ 6 ہزارروپے کے عوض اپنے پاس رکھ لیا، میاں نواز شریف نے 12لاکھ کی گھڑی اور کف لنک 2لاکھ چالیس ہزارروپے میں اپنے پاس رکھے، قائد مسلم لیگ ن نے 8ہزار کا گلدان بغیر کسی قیمت کے اپنے پاس رکھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close