حکومت گرانے کیلئے کس نے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرنا شروع کر دیے؟ شاہد خاقان عباسی کا بڑا انکشاف

کراچی(پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا صدرمجھ سے استعفیٰ مانگتا رہا، صدر مملکت حکومت گرانے کےلیے اراکین اسمبلی سے استعفے جمع کرتا رہا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 73 کا آئین بنے ہوئے پچاس سال گزر چکے ہیں۔

ان پچاس سالوں میں ہم نے آئین کی ہر شق توڑی ، آئین میں تمام اداروں اور سربراہان کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے لیکن پھر بھی اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا جاتا ہے ,اداروں کےسربراہان سیاست دانوں پر پارٹیاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قبول کرنا پڑے گا کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں، جب تک ہم اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کریں گے تب تک مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close