عمران خان نے ظل شاہ نے والد کو کیا آفر کی؟ سنگین الزام عائد کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کے خاتمے پر سائفر کا جو ڈرامہ رچایا وہ خارجہ تعلقات پر اثر انداز ہوا،عمران خان ظل شاہ کے والد کو پیسوں کی آفر کرتا رہا مگر انہوں نے کہا یہ حادثہ تھا۔

ن لیگی رہنما کا لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان اب سائفر کے معاملے پر امریکہ سے معافی مانگ رہا ہے، صفائیاں دے رہا ہے۔ عمران خان نے لاشوں پر سیاست کر کے افراتفری پھیلائی۔ گوجرانوالہ میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، عمران خان نے اس کی لاش پر بھی سیاست کی۔ ایک عرصے سے عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میڈیا کارکنان پر بھی بدترین تشدد کروایا، اس شخص نے صحافیوں پر گولیاں چلوائیں، ان کی پسلیاں تڑوائیں۔ یہ ذہنی مریض ہے، سازشی ذہن کا حامل شخص ہے۔ کرپشن کے سوال آپ سے ہونے ہیں۔

آپ نے خانہ کعبہ کی گھڑی چرائی۔ آپ ظل شاہ کے حادثے میں بھی پھنس چکے ہو۔ آپ کا ہر سیاسی تماشا ناکام ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ظل شاہ کے والد نے آئی جی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو رقم کی کوئی آفر نہیں کی گئی، معاملے کی میرٹ پر تفتیش کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close