چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت کی وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی)سابق گورنر پنجاب چودھری سرورباقاعدہ مسلم لیگ ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہاکہ ق لیگ میں شمولیت کی دعوت گئی۔

اس پر دوستوں سے مشاورت کی،تو سب نے کہاچودھری شجاعت کیساتھ چلیں۔سابق گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ چودھری شجاعت ایماندار آدمی ہیں،چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوںنے پاکستان آنے کی دعوت دی، ان کاکہناتھا کہ سیاسی اختلافات نفرتوں میں بدل گئے ہیں،مشکل ترین حالات میں بھی کچھ لوگ اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں ،سب کودعوت دیتا ہوں ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کا آغاز کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close