شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کا پتہ صاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہا ہے کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اس کی زمہ داری انہیں سونپی ہے۔۔۔ اس حوالے سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ دعویٰ دراصل چوہدری پرویز الہٰی کا پتہ صاف کرنے کی کوشش ہے۔۔۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، یہ صرف اور صرف عوام سے ان کا رابطہ منقطع کرنے کی کوشش ہے۔۔۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار سیاسی مصلحت کے تحت کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close