یاسمین راشد نے ظل شاہ کی موت کے حوالے سے تہلکہ خیز معلومات کا اعتراف کر لیا

لاہور (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کی سینئر رہنما یاسمین راشد نے اعتراف کر لیا ہے کہ انہیں علم تھا کہ جس گاڑی میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی لاش لائی گئی اس کا مالک کون ہے۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے دو دن سے پتا تھا کہ ظل شاہ کو ہسپتال لانے والے کالے ڈالے کا مالک کون ہے۔۔۔

پروگرام کے میزبان نے یاسمین راشد سے پوچھا کہ جب آپ کو پتا تھا تو میڈیا کو کیوں نہیں بتایا؟ اس پر یاسمین راشد گڑبڑا گئيں۔ پی ٹی آئی رہنما نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا آپ کا خیال ہے کہ میں بیٹھ کر صرف سوشل میڈيا دیکھتی رہتی ہوں، میرے پاس اور بہت کام ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close