بی آر ٹی پشاور کو دو سال میں کتنے ارب کا خسارہ ہو گیا؟

پشاور(آئی این پی)پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی نے دستاویزات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021 میں بی آر ٹی کو 1 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔رواں مالی سال میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ سے زیادہ کے اخراجات ہو چکے ہیں اور آمدن 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے،

رواں سال اب تک بی آر ٹی 3 ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں ہے۔اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے ایک مسافر کو تقریبا 40 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، یہ عوامی منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں