اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ایڈیشنل سیکریٹری اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) نے پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کیلئے متعلقہ آر اوز سے رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنے خط میں کہا کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ آر اوز کا یہ اقدام شفاف انتخابات سے انحراف اور کھلے عام خلاف ورزی ہے،

تحریک انصاف امیدواروں کا استحقاق ہے کہ انہیں کاغذات نامزدگی فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نوٹس لے کر آر اوز کو کاغذات نامزدگی دینے کی ہدایت کریں، کاغذات نامزدگی فراہمی میں دیر قبل از وقت دھاندلی اور قانون کی خلاف ورزی تصور ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close