اینٹی کر پشن پولیس نے میاں فرخ حبیب اور عادل گجر کو 13مارچ کو طلب کرلیا، الزام کیا ہے؟

فیصل آباد (آئی این پی)اینٹی کر پشن پولیس نے تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما میاں فرخ حبیب اور عادل گجر کو 13مارچ کو کرپشن کے الزام میں طلب کر لیا تفصیلات کو بتا یا گیا ہے کہ میا ں فرخ حبیب پر سرکا ری زمین پر قبضہ کروانے اور پٹرول پمپ کا لائسنس کے دلا نے کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے جس پر اینٹی کرپشن پنجا ب نی13ما رچ کا نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے طلب کیا ہے علا وہ ازیں ان کے قریبی ساتھی عادل گجر سمیت دیگر کے خلا ف بھی تحقیقات شروع کر دی ہے

ذرائع کے مطا بق میاں فرخ حبیب کے سیا ست میں آنے کے بعد اثاثو ں میں اربو ں روپے کا اضا فہ ہو ا ہے جس پر مسلم لیگ ن نے وائٹ پیپر جا ری کیا تھا اور ان پر ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کروانے اور پا رکنگ سٹینڈاور دیگر محکمو ں سے ترقیاتی کا موں سے کمیشن لینے کا الزام ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں