ظلِ شاہ کی موت کا معاملہ، نگران پنجاب حکومت نے عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان اور یاسمین راشدکے خلاف ثبوت چھپانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ظل شاہ کیس میں حقائق کو چھپانے کی کوشش کی اور محسن نقوی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

حقائق کوچھپانےکی کوشش پر عمران خان، یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف دفعہ 201 کے تحت مقدمہ درج کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ ظل شاہ پولیس تشدد سے نہیں بلکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا ہے لہٰذا عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف قائم قتل کا مقدمہ واپس لے لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close