پی ٹی آئی ریلی کو روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں دفعہ144نافذ کردی۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے لاہور میں آج پی ایس ایل کا میچ ہونے جا رہا ہے۔

40 کلو میٹر کی میراتھن ریس اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے ، پی ٹی آئی سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ، انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور اس ریلی کو آگے لے جانے کا کہا ۔ عامر میر نے بتا یا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے آج تمام ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ144 نافذ کی جا رہی ہے تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ عامر میر نے مزید کہا کہ خان صاحب کو مشورہ ہے کہ پرہیز کریں ، الیکشن سے 22 روز پہلے انتخابی مہم شروع ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close