جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ کی گفتگو سامنے آگئی

کراچی(آئی این پی)کراچی میں گزشتہ روز پرندہ ٹکرانے والی غیرملکی پرواز کے کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو کی ریڈیو کمیونی کیشن سامنے آگئی۔جمعہ کی صبح 10بجکر 8 منٹ پر جہاز کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی تھی۔کپتان نے کہا کہ طیارے کے دائیں انجن سے ٹیک آف کے دوران ہی پرندہ ٹکرایا۔کپتان نے اپنی گفتگو کے دوران درخواست کی کہ انجن کام نہیں کر رہا، ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے چھوٹا روٹ دیا جائے۔

اے ٹی سی کنٹرولر نے جہاز کے کپتان سے کہا کہ آپ رن وے نمبر 25L پر لینڈ کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے غیرملکی پرواز کے طیارے کے دائیں انجن نے کام چھوڑ دیا تھا۔ایئرلائن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کپتان نے بائیں انجن سے طیارے کو مہارت سے لینڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی درخواست پر کم روٹ دے کر لینڈنگ کے لیے کپتان کی معاونت کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے دائیں انجن کے 3 بلیڈز ٹوٹ چکے تھے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور کر کے اسے دبئی روانہ کردیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close