سابق وزیر کے بیٹے کے قافلے پر بم حملہ، بڑا جانی نقصان ہوگیا

بولان (پی این آئی) بولان میں سابق وزیر سردار یار محمد رند کے بیٹے میر سردار رند کے قافلے پربم حملہ کردیا گیا۔ بولان میں سابق وزیر سردار یار محمد رند کے بیٹے میر سردار خان رند کے قافلے پربم حملہ ہوا ہے۔

اے سی ڈھاڈر کا کہنا ہے کہ حملے میں سردار رند کے 2 محافظ جاں بحق اور ایک محافظ زخمی ہوگیا ہے، حملے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ڈھاڈراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حملے میں سردار یا محمد رند محفوظ رہے۔حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اور فورسز کے اہلکار پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے اور قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے سردار یارمحمد رند کے بیٹے کے قافلے پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں سرداریارمحمد رند کا بیٹا محفوظ رہا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی۔ دہشتگرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ہرصورت برقرار رکھی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close