چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد بڑی سیاسی شخصیت ق لیگ میں شامل ہوگئی

لاہور (پی این آئی) چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا سیاسی فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری سرور کی صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی جس کے بعد چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔یاد رہے 09 جنوری کو سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی دوسری جماعت میں ساتھیوں سمیت شامل ہونے کا فیصلہ کروں گا، سیاسی مستقبل سے متعلق مشاورت جاری ہے، عمران خان کے ساتھ میری انڈراسٹینڈنگ نہیں ہوسکی، اگر ایک ہفتہ تعلقات ٹھیک تھے تو دو ہفتے خراب رہے، عمران خان کے پاس سرور فاؤنڈیشن سے متعلق بڑا جھوٹ بولا جاتا تھا، جتنی فنڈریزنگ ساڑھے تین سال میں ہوئی اس سے زیادہ پچھلے چھ ماہ میں فنڈریزنگ کی ہے، جب میرے بیٹے کوایشو کا پتا چلا تو میرے بیٹے نے کہا کہ آپ نے سرور فاؤنڈیشن کی وجہ سے تعلقات خراب نہیں کرنے۔جب کسی دوسری جماعت میں شامل ہوں گا تو ساتھیوں سمیت شامل ہوں گا،سیاسی مستقبل سے متعلق مشاورت جاری ہے،نئی جماعت بنانے کی بجائے پرانی بڑی جماعتوں کو مضبوط کرنا چاہئے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بڑی جماعتیں ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی سیاست سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف اس وقت جتنی خوش فہمی کا شکار ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لے جائے گی، تو یہ اتنا آسان کام نہیں ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے ایک دن محسوس نہیں کیا کہ ہماری جماعت اقتدار میں ہے، اس کو تھانیدار ، پٹواری تک نہیں پوچھتا تھا، وہ بے یارومددگار تھے ، اگر عمران خان امیدوار ہوگا تو اس کیلئے وہ اپنی جان ماریں گے، لیکن جب پی ٹی آئی کا دوسرا امیدوار ہوگا تو وہ پوچھیں گے کہ آپ نے ساڑھے تین چار اقتدار میں ورکرز کیلئے کیا کام کیا ہے؟جس کی وجہ سے الیکشن جیتنے میں مشکلات ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close