کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے 2جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ 4 منٹ کے وقفے سے 2 مرتبہ آیا۔خضدار اور قریبی علاقوں میں پہلا زلزلہ ایک بجکر 53 منٹ پر آیا، 4 منٹ بعد دوسرا زلزلہ آیا ۔
زلزلے کے 2 جھٹکوں کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس کی کیفیت دیکھنے میں آئی، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی شدت 4.2 بتائی ہے جبکہ مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر دور شمال میں بتایا ہے۔ زلزلے کے دوسرے جھٹکے کی شدت نسبتا کم تھی جو 3.5 رہی۔ زلزلے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں