پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی طاقت میں بڑا اضافہ ، ن لیگ کا اہم ترین رہنما پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق جھنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں عامر کیانی اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close