آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کلین سوئپ نہیں کر پائے گی کیونکہ ۔۔ مفتاح اسماعیل کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نہ عمران خان حالات بدل سکتے ہیں، نہ ہی نواز شریف، جب تک ملک میں منظم اصلاحات نہیں لائی جاتیں تب تک کوئی سیاسی رہنما اس نظام کو بہتر نہیں کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن قطعی طور پر آنے والے انتخابات میں کلین سوئپ نہیں کرے گی۔

مفتاح اسماعیل کا ماننا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس چاہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوں، ان کی پارٹی کے قائد نواز شریف ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہوں یا مارشل لاء سمیت کوئی بھی نظام اس وقت تک نہیں بدلے گا جب تک کہ ہم اپنے نظام میں تبدیلی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close