ظلِ شاہ کی میت کو غسل دیتے ہوئے کس طرح کے زخموں کے نشانات دیکھے؟ غسل دینے والے شخص محمد احسن نے بتادیا

لاہور(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری نے ظل شاہ کو غسل دینے والے شخص کا انٹرویو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کردیا۔ظل شاہ کو غسل دینے والے شخص محمد احسن کاکہناتھا کہ ظل شاہ کے جسم پر تشدد کے بہت زیادہ نشانات تھے۔ ان کاکہناتھا کہ میں 14 ،15 سال سے اس علاقے میں غسل دے رہا ہوں،میں نے پوسٹ مارٹم کیس بھی غسل دیئے ہیں، ایکسیڈنٹ کیس بھی غسل دیئے ہیں، میں نے بہت غسل دیئے ہیں لیکن ظل شاہ کی باڈی کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

محمد احسن کاکہناتھا کہ ظل شاہ کے ہاتھ پر بہت گہرا پھاڑ تھا،ایسا لگتا ہے کہ اس کو بہت خاردار چیز ماری گئی ہے،محمد احسن کا کہناتھا کہ ظل شاہ کے سر کے پیچھے والی ہڈیاں تو مکمل چورابنی تھیں ،اس کی پنڈلی پر ڈنڈے کے نشان تھے،ماتھے پر بھی اس کے کوئی چیزبری طرح ماری گئی ہے جس سے اس کی موت ہوئی ہے۔محمد احسن کاکہناتھا کہ ظل شاہ کے ہاتھ اور پاﺅں گھیسٹے ہوئے ہیں جیسے اس کی جان نہیں نکل رہی تھی ،احسن کاکہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ظل شاہ کی جان بہت مشکل سے نکلی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close