پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بناء پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرر دیدیا جبکہ علی نواز اعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ اساسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے علی نواز اعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close