سرکاری ادارے کے سربراہ نے قائد اعظم کے ساتھ اپنی تصویر لگانے کا حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) سرکاری افسران میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ برابری کا شوق بھی سامنے آنے لگا ہے۔۔۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کہ واپڈا کے دفاتر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ ان کی تصویر بھی آویزاں کی جائے۔۔۔چیئرمین واپڈا کی طرف سے تما م سی ای اوز، ایم ڈی، چیف ایگزیکٹوز ، منیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ واپڈا کے دفاتر اور پراجیکٹس میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ چیئر مین واپڈا کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close