درخواست ضمانت خارج، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کو مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔۔۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔۔۔ ضلعی عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول جج رانا مجاہد رحیم نے کیس کی مزید سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close