عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مکرزی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے ، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹس کو فائنل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے ، اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ، آئندہ پانچ روز میں دونوں صوبوں کے ٹکٹ فائنل کر دیئے جائیں گے ۔ نئی حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب اور خیبر پختون خوا سے بھی کارکنوں کو زمان پارک بلا لیاہے جو کہ دن رات کے اوقات میں مرحلہ وار زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے ۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے پولیس ٹیم بھی عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچ چکی ہے جس میں لاہور پولیس ان کی معاونت کر رہی ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close