اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مشکوک ٹرانزیکشنز پر سائرہ انور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی اے نوٹس میں سائرہ انور سے 14 مارچ تک مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کے لیے خواتین کے اکاونٹس کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ سائرہ انور سے مختلف اکاونٹس سے منتقل ہونے والی ٹرانزیکشن کا جواب طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے خاتون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کروڑوں کی مبینہ ٹرانزیکشن سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کو پہلے بھی موقع دیا گیا کہ آپ مشکوک ٹرانزیکشن کے بارے میں وضاحت دیں جو آپ نہیں دے سکیں۔ایف آئی اے حکام نے سائرہ انور پر واضح کردیا کہ آپ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مشکوک ٹرانزیکشنز سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔۔۔۔ مشکوک ٹرانزیکشنزکرنے والی سائرہ انور کون ہیں؟پی این آئی کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سائرہ انور چوہدری پرویز الہٰی کی دوسری بیگم ہیں جن کے ساتھ ان کا باقاعدہ نکاح ہوا ہے۔۔۔ مشکوک ٹرانزیکشنزکرنے پر انہیں طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں