لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت ہوئی، جس میں عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو غیر ملکی سفارت کاروں کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے سفارت کاروں کو لکھے جانے والے خطوط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں گی۔سفارتکاروں کو لکھے گئے خطوط میں ظل شاہ کی ہلاکت، پارٹی رہنماں کے خلاف مقدمات، لاٹھی چارج، تشدد کے واقعات کا ذکر ہو گا۔حکومتی اداروں کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کا معاملہ بھی خطوط میں اجاگر کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں