پنجاب کے 8 کروڑ عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان، کس کس کو ملے گا؟

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں رسوا کر کے چلا گیا، ذمہ دار کون ہے، شہبازشریف رمضان المبارک میں پنجاب کے8 کروڑ عوام کو مفت آٹا فراہم کریں گے، پنجاب والوں دشمن کو پہچانو اور الیکشن میں اٹھا کر باہر پھینک دو،یہ فتنہ فساد نہ خود کام کرتا اور نہ کسی کو کرنے دیتا ہے۔

انہوں نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2013 میں جب نوازشریف حکومت میں آئے تو بجلی اور گیس نہیں تھی، 2013 میں جب نواز شریف آئے تو 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، جب نوازشریف گیا تو یہ ملک بھی نیچے گیا،۔ 2018سے 2022تک جب گھڑی چور کی حکومت تھی کیا کبھی کسی نے ایسا فیصلہ سنا؟ ہر روز سنتے تھے کہ چینی آٹا مہنگے ہوگئے، لیکن کسی نے کبھی آٹا مفت دینے کا نہیں سنا تھا، شہبازشریف پنجاب کے 8کروڑ عوام کو مفت آٹا فراہم کریں گے،حمزہ شہبازنے بھی 200یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا، پنجاب والوں دشمن کو پہچانو اور اٹھا کر باہر پھینکو، نہ خود کام کرتا اور نہ کسی کو کرنے دیتا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ فساد ہے، یہ ملک ترقی کررہا تھا، پھر پانامہ بنچ کو مصیبت پڑی اور نوازشریف کو دفتر سے باہر نکال کیا، پاکستان کی ترقی کا دشمن پانامہ بنچ تھا، جس دن وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ بنچ نے دفتر سے نکالا اسی روز پاکستان سے ترقی بھی نکل گئی؟ سوال کرتی ہوں کہ ثاقب نثار آج تم جتنا بھی صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ واپس لو، عوام معاف نہیں کرے گی، کیا غریب عوام کی طرح تمہارے بچے بھی ایسے ہی روٹی کو ترس رہے ہیں، آصف سعید کھوسہ نے کہا سڑکوں پر کیوں دھکے کھاتے ہو ہمارے پاس آؤ، ایک اشتہاری عدالت میں بیٹھتا تھا لیکن آصف سعید کھوسہ تمہیں اس وقت کیوں خیال نہیں آیا؟ پانامہ بنچ نے نوازشریف سے دشمنی نہیں کی بلکہ غریب کی روٹی سے دشمنی کی، سستی بجلی، ترقی سے بھی دشمنی کی۔عمران خان ہمیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں رسوا کروا کے چلا گیا۔ پانامہ بنچ نے صرف نوازشریف کو نہیں نکالا بلکہ ایک بدکردار، نااہل گھڑی چور کو قوم کے سروں پر مسلط کردیا، میں عوام اور پاکستان کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ قوم پانامہ بنچ والوں کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کرے گی جتنا ظلم انہوں نے قوم سے کیا۔

غضب خدا کا ایک نشہ کرنے والے شخص کو قوم کے سروں پر مسلط کردیا، جس کا قومی ویژن بھنگ کی کاشت، مرغیاں، انڈے اور کٹے تھا، ایک ہی چیز نظر آتی ہے، ضمانت پارک سے بنی گالہ تک بھنگ کے اثرات نظر آتے ہیں، وہ معیشت اور پاکستان کی ترقی کو لے بیٹھے۔قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی۔کیا بہادر عوام کا لیڈر ایک گیدڑ، بزدل اور چوہا ہوسکتا ہے؟ یہ میں نے پہلا لیڈر نہیں بلکہ گیدڑ دیکھا ہے جس نے اپنی حفاظت کیلئے خواتین رکھی ہوئی ہیں، نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ جیل گیا، کارکنوں کوڈھال نہیں بنایا، بلکہ کارکنوں کے آگے نوازشریف اور اس کی بیٹی کارکنوں کے سامنے ڈھال بن گئے۔ نوازشریف نے کہا سزا مجھے دو لیکن میرے کارکنان کی طرف نہیں دیکھنا، یہ گیدڑ دروازہ کھول کر دیکھتا ہے کہ میری حفاظت کررہی ہیں، وہاں خواتین کے استحصال پر سرشرم سے جھک جاتے ہیں، ان کی اپنی ارکان اسمبلی باتیں کرتی ہیں، وہ کہانیاں بیان نہیں کی جاسکتیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں