فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائیگا اور چوری کا حساب لیا جائیگا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے براہ راست دہمکی دیدی

فیصل آباد (آئی این پی)وزیرداخلہ اور صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا، فکر نہ کروتمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا اور چوری کا حساب لیا جائے گا، مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے، نوازشریف واپس آئیں گے اورن حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ فساد پاکستان کی سیاست میں ناسو ر ہے، عمران خان مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا،

عمران خان کہتا ہم الیکشن سے پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں، اس کو کہتا ہوں کہ فیصل آباد الیکشن کیلئے تیار ہیں، گھڑی چور سے توشہ خانہ کی چوری کا حساب لیا جائے گا، تم نے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر خزانے کو50ارب کا ٹیکہ لگایا، فکر نہ کروتمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔الیکشن بھی ہوں گے اور اس کا احتساب بھی ہوگا، یہ پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا، یہ آج عدالتوں میں جانے کی وجہ سے بیماریوں کا بہانے بنا رہا ہے، اتنا بے شرم ہے اگر کسی کو ایسی بیماری ہو بھی تو وہ شرم سے نہیں بتاتا۔ میاں نوازشریف آئیں گے اورمسلم لیگ ن حکومت بھی بنائے گی، نوازشریف اب بھی ملک کو مشکلات اور بحرا ن سے نکالے گا۔ اسی طرح چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018سے 2022تک جب گھڑی چور کی حکومت تھی کیا کبھی کسی نے ایسا فیصلہ سنا؟ ہر روز سنتے تھے کہ چینی آٹا مہنگے ہوگئے، لیکن کسی نے کبھی آٹا مفت دینے کا نہیں سنا تھا،شہبازشریف پنجاب کے 8کروڑ عوام کو مفت آٹا فراہم کریں گے،حمزہ شہبازنے بھی 200یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا،
پنجاب والوں دشمن کو پہچانو اور اٹھا کر باہر پھینکو، نہ خود کام کرتا اور نہ کسی کو کرنے دیتا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ فساد ہے، یہ ملک ترقی کررہا تھا، پھر پانامہ بنچ کو مصیبت پڑی اور نوازشریف کو دفتر سے باہر نکال کیا، پاکستان کی ترقی کا دشمن پانامہ بنچ تھا، جس دن وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ بنچ نے دفتر سے نکالا اسی روز پاکستان سے ترقی بھی نکل گئی؟ سوال کرتی ہوں کہ ثاقب نثار آج تم جتنا بھی صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ واپس لو، عوام معاف نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close