پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے کیس میں بڑی پیشرفت، 2گرفتاریاں 

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن علی بلال اور ظل شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ظل شاہ کو ہسپتال لانے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ جیل روڈ پر واقع ایک دفتر سے خون آلود گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کےمبینہ تشدد سے پاکستان تحریک انصاف کا ایک کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ظلِ شاہ کو پولیس حراست میں قتل کیا گیا ہے۔جبکہ پنجاب حکومت نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ پولیس کی جانب سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی گاڑی میں دو افراد ظل شاہ کو ہسپتال لے کر آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close