پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرن لیگ پر برہم؟ پی ٹی آئی سے منحرف ہونیوالے سلمان نعیم کا ردِعمل آگیا

ملتان(پی این آئی) پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر سابق ایم پی اے سلمان نعیم کا موقف آ گیا۔سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔پارٹی سے متعلق کوئی غلط بیان نہیں دیا،پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی سے الگ ہونے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا،میں نے کہا کہ پارٹی اس کو ٹکٹ دیتی ہے جو جیت سکتا ہو،پارٹی یہ نہیں دیکھتی کہ کون پرانا ہے کون نیا ہے۔

سلمان نعیم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ہم ن لیگ میں شامل ہوئے۔کبھی پی ٹی آئی ٹکٹ پرالیکشن ہی نہیں لڑا،ہم مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے حلقوں میں سروے کے بعد ٹکٹ تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حلقے میں پی ٹی آئی کا منحرف رکن مضبوط ہوا تو اسے ٹکٹ مل سکے گی۔پی ٹی آئی کا منحرف رکن حلقے میں مضبوط نہ ہوا تو پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ن لیگ لاہور سے تینوں منحرف امیدواروں کو ٹکٹیں نہ دینے پر غور کر رہی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر، سلمان نعیم، نعمان لنگڑیال، شعیب صدیقی اور اکبر نوانی کو ٹکٹ دینے کا معاملہ زیر غور ہے۔ ن لیگ کی صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ ٹکٹیں حلقوں کی صورتحال دیکھ کر دی جائیں گی۔ پی ٹی آئی سےشامل تمام افراد اب پارٹی پالیسی کے تابع ہیں۔پی ٹی آئی امیدواروں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب و کے پی کے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لیں۔شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر گزشتہ روزیہ ہدایات جاری کیں۔ صدر شہباز شریف نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں امیدواروںکی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی پارلیمانی بورڈز کو بھی ہدایت کی ہے۔ پارٹی صدر نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کے لئے 12 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close