مفتاح اسماعیل بھی علی بلال کی موت پر برس پڑے

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب کوئی سیاسی کارکن پولیس کی حراست میں نہ مارا جائے۔

تحریک انصاف کے کارکن کی پولیس حراست میں موت کا مطلب ہے کہ ہمارا نظام ناکام ہو چکا ہے اور ہم بھی ناکام ہو چکے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ میں اس کے آخری چند منٹوں کا تصور نہیں کر سکتا۔ ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے۔مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے اہلخانہ کے لیے خصوصی پیغام میں کہ کہ آپ میری دعاؤں میں ہیں۔۔جبکہ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے بعد نگران حکومت کے غیر جانبدار ہونے پر اور شفاف الیکشن کرانے پر بھی سوال اُٹھاتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں اِس بات کا قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی ہلاکت دورانِ حراست پولیس تشدد سے ہوئی۔ سیاسی ورکر چاہے کسی بھی جماعت سے ہو، یہ عمل سوائے بربریت کے کچھ نہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ یہ عمل نگران حکومت کے غیر جانبدار ہونے پر اور شفاف الیکشن کرانے پر بھی سوال اُٹھاتا ہے۔۔خیال رہے کہ 8مارچ کو پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کیلئے مال روڈ پر آنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے علی بلال نامی کارکن جاں بحق ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close