پیپلزپارٹی جلد پنجاب میں کیا بڑا سرپرائز دینے والی ہے؟ اعلان کر دیا

ملتان (پی این آئی) وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں اورپیپلزپارٹی پنجاب میں جلد سرپرائز دے گی ۔الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگتے ہیں، پیپلز پارٹی کےکارکنان ہمیشہ الیکشن کے لئے تیارہیں۔

پنجاب الیکشن کے شیڈول کے مطابق ہمارے پارلیمانی بورڈ کام کررہے، پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد بڑا سرپرائز دے گی۔کچھ پتے ہم نے سنبھال رکھے ہیں۔ وہ ملتان میں پریس کانفرنس کرت رہے تھے ۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی پروگرام ہے،زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی سہولت کے لیے اس میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں،تقریباً 89 لاکھ مستحق خاندانوں کی اس پروگرام کے ذریعے مالی اعانت کی جا رہی ہے،کفالت پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے خاندانوں کو 25 فیصد اضافی رقم دیں گے،پی ٹی آئی حکومت نے بی آئی ایس پی پروگرام میں فلٹرز لگا کر8 سے 9 لاکھ مستحقین کے کارڈ بند کردیئے تھے،ہم جانچ کرنے کے بعد ان کو دوبارہ پروگرام میں شامل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close