لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے معاملے پر درخواست کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے خطاب میں اعلی عدلیہ کے ججز مخالف بیان بازی کی،
انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلی عدلیہ کو اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی۔موقف اپنایا گیا کہ فوادچوہدری کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔تاہم بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں