اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرنے والی کاروباری شخصیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والی کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ معاشی معاملات میں آرمی چیف کی مداخلت اور بزنس کمیونٹی سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شروع کیا تھا۔
کاروباری شخصیات نے کہا کہ عمران خان ہمیں کہتے تھے کہ بزنس کمیونٹی کو اگر کوئی مسائل ہیں تو تاجر اس میں آرمی چیف بلکہ ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔ایک کاروباری شخصیت نے یہ تک کہہ دیا کہ خود عمران خان ساری سیاسی مینجمنٹ فوج کے ذریعے کراتے تھے اور جب فوج نے کردار ادا نہیں کیا تو اتحادی انہیں چھوڑ گئے، اس میں بزنس کمیونٹی کیسے ذمہ دار ہوسکتی ہے؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں