لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لےکر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔۔۔ بلوچستان پولیس کی ٹیم میں ایس پی ندیم ، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں