کراچی (پی این آئی)تعلیمی بورڈز کے سربراہوں اور عملے کی نااہلی ثابت ہو جانے کے بعد سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور نتائج کا کام پرائیویٹ ادارے کو سونپ دیا گیا ہے۔۔۔ عوامی حلقوں میں اسے امتحان اور نتائج کی نجکاری قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات اور نتائج کا کام آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی جس کے بعد دونوں بورڈز کے امتحانات اور نتائج کا کام بورڈز کی بجائے پرائیوٹ ادارہ کرے گا۔۔۔
محکمہ بورڈز اور جامعات کی جانب سے سندھ کے تمام میٹرک اورانٹر بورڈز کو خط ارسال کردیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ اس سسٹم کا مقصد شفافیت اور انصاف ہے اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔۔۔۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بطورکنٹرولنگ اتھارٹی سسٹم کی منظوری دی جس کے بعد تمام چیئرمین بورڈز کو امتحانی نظام آؤٹ سورس کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں