عمران خان نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

لاہور (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے جاری وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بینج میں چیلنج کردئیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی ہے،جس میں الیکشن کمیشن کے 4ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کر چکی ہے اور معاملہ زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ممبران نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے جاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ فوری معطل کیے جائیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل فیصل چودہری ایڈووکیٹ نے دائر کی، پٹیشن کی سماعت آج ( جمعہ ) جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close